سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان صحت مند اور چاق و چوبند ہیں، سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خلاف بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ شاہ سلمان علیل ہیں اوروہ سرکاری کام کاج سے دور ہیں ۔
سعودی نیوزایجنسی نے شاہ سلمان کی تصویر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کل 3 شہزادوں کی جانب سے جن میں ان کے بھائی اوربھتیجے شامل تھے بغاوت کا مبینہ منصوبہ بنایا تھا اس منصوبہ کو پولیس نے ناکام بنادیا۔
سعودی شاہی گارڈزنے بغاوت کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیاہے بغاوت کو کچلنے میں کامیابی کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار پرگرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے ۔
84 سالہ شاہ سلمان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اورکہا جارہا تھا کہ آیا سعودی عرب پر محمد بن سلمان کا کنٹرول ہوگا۔انہیں عالم عرب کے سب سے طاقتور حکمراں کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
سعودی قیادت کے قریبی ذرائع نے کہا کہ شاہ سلمان صحت مند اور چاق و چوبند ہیں، شاہی خاندان کے ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلیےبغاوت کرنے والے شہزادوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔
بغاوت کی سازش کرنے والے ولی عہد شہزادہ اب شاہی گارڈز کے قبضے میں ہے ۔ پرنس احمد بن عبدالعزیز السعود شاہ سلمان کے بھائی ہیں اوران کے بھتیجے پرنس محمد بن نائف کو بھی بغاوت کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔
بغاوت کا مقصد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو شاہ سلمان کا جانشین ہونے سے روکنا تھا ۔ پرنس نائف کے چھوٹے بھائی پرنس نواف بن نائف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
شہزادہ محمد نے بغاوت کو کچلنے کیلیے تیزی سے کارروائی کی ، شاہ سلمان کے فرزند کے طور پر محمد بن سلمان کو سعودی اقتدار پر مضبوط گرفت ہے۔