چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے استعفیٰ دے دیا۔ زبیر گیلانی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے بطور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔ انہیں گزشتہ برس جولائی میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا گیا تھا۔
زبیرگیلانی وزیراعظم کی مہم ’کاروبار میں آسانی‘ کو لیڈ کر رہے تھے اوراس سلسلے میں مختلف اصلاحات لارہے تھے، انہیں اسپیشل اکنامک زون اورآئی ٹی ، فوڈ پراسیسنگ ، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائلزاور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کی ذمے داریاں بھی دی گئی تھیں۔