وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاہے کہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونگے ،کرونا وائرس سے پی ایس ایل کے میچز متاثر نہیں ہوں گے ۔
وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کراچی میں کرونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے اوروزیر صحت سندھ کی تجویزپرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ایس ایل کے میچزکراچی میں ہونگے ،کرونا وائرس سے پی ایس ایل کے میچز متاثر نہیں ہوں گے ۔
ناصر شاہ کا کہناہے کہ کراچی میں پی ایل ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے ،اسکول بچوں کی حفاظت کیلیے بند کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شاپنگ سینٹرزاور دیگر جگہوں پر جانا عوام کیلیے اختیاری ہوتا ہے ،گراﺅنڈ اوردیگر جگہوں پر اسپرے کیے جائیں گے ،سندھ حکومت اور نیشنل اسٹیڈیم کااجلاس آج بھی ہوگا۔