آئندہ فیصلے تک مزدورکی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ماہانہ ہو گی ۔فائل فوٹو
آئندہ فیصلے تک مزدورکی کم سے کم تنخواہ پچیس ہزار روپے ماہانہ ہو گی ۔فائل فوٹو

آپ ہوتے کون ہیں کہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کریں؟سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے ججز کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس میں وفاق کو 2 ہفتے میں ججزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی دو احتساب عدالتوں میں ججز کی عدم تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری قانون پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا جن ججز کے نام دیئے ان کا نوٹیفکیشن کیوں نہیں ہوا ؟ کس قانون کے تحت ہمارے تجویز ناموں کے بجائے اپنے نام شامل کئے، آپ ہوتے کون ہیں کہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرینگے؟۔ نوٹیفکیشن جاری کریں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔

سیکریٹری قانون نے کہا چیف جسٹس صدر کی مشاورت کے بعد ججز تعینات کرسکتے ہیں۔ جس پرعدالت نے کہا اب ہم صدر پاکستان کو بلا کر ججزکی تعیناتی پر مشاورت کریں؟ وفاق صوبے پراپنا اثرورسوخ استعمال کرنا چاہتا ہے؟ کراچی کی احتساب عدالتوں میں 350 کیسز زیرالتوا ہیں، ایسا کیا گیا تو ہم سب کو ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیں گے،ایسا لگتا ہے لوگ بلاوجہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔