اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، عذرا فضل پیچوہو، پریس کانفرنس
اسپتالوں میں مریضوں سے بستر بھر رہے ہیں، عذرا فضل پیچوہو، پریس کانفرنس

اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔عذرا پیچوہو

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز نہ کرانے یا چھٹیاں بڑھانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔

پی پی پی رہنما عذرا پیچوہو نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائس سے بچاؤ سے متعلق کہا ہے کہ عوام زیادہ بھیڑ والی جگہوں پر نہ جائیں۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میچز نہ کرانے سےمتعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں اور پی ایس ایل میچز سے متعلق فیصلے وزیراعلی ٰسندھ کی زیرصدارت ٹاسک فورس کرتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس کا اجلاس شام سات بجے ہوگا۔