ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم نے چینی بحران پرحتمی تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتے میں مانگ لی

وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران پرحتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پربرہمی کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔

عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کرانے پراظہاربرہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ جمع کرانے کےلیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات تیزکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورزکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں توسیع کرتے ہوئے 3 پرائیویٹ ممبرزکو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کردی تاہم بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی سمری موخرکردی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  نے کہاہے کہ چینی آٹا بحران کی رپورٹ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا،ڈی جی ایف آئی اے نے چینی اورآٹے کےبحران پرکابینہ سے رپورٹ پر مزید وقت مانگ لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم سسٹم کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرکے عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں،عوام کا حق ہے کہ چینی آٹابحران سے متعلق رپورٹس کے بارے حقائق جانیں۔

انہوں نے کہاکہ زبیر گیلانی نے استعفا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا،توانائی کا بحران ورثے میں ملا،کوئی معاہدہ ہمارے دور میں نہیں ہوا،منہگے معاہدوں کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

فردوس عاشق نے کہاکہ منہگے معاہدوں کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہے، عوام کے لیے ریلیف کی تجاویز کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔