مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے، پارٹی نے دباؤ بڑھایا یا ایکشن لیا تواستعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیراعلی سے ملاقات میں آئندہ انتخاب بھی پی ٹی آئی سے لڑنے کی یقین دہانی کرائی، مسلم لیگ ن کے مزید ارکان بھی وزیراعلی پنجاب سے رابطے میں ہیں۔
ناراض ارکان نے فیصلہ کیا کہ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا۔ مسلم لیگ ن کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا۔
خیال رہے مجموعی طورپراب تک وزیراعلی سے 15 ارکان انفرادی اوراجتماعی طورپر مل چکے ہیں، 6 ارکان کی وزیراعلی ملاقات ریکارڈ پرآچکی جبکہ 9 ارکان کا مناسب وقت پراعلان ہوگا۔