ویزا سیکشن کو کلیئر قراردے کر کھولا دیا جائے گا۔فائل فوٹو
ویزا سیکشن کو کلیئر قراردے کر کھولا دیا جائے گا۔فائل فوٹو

کروناوائرس۔کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن بند

افغان دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں تعینات کلرک میں کرونا وائرس کے شبے کے باعث ویزا سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولیات موجود نہیں۔ کرونا وائرس کے شبے کے باعث پاکستانی سفارت خانے کے ملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کو کلیئر قراردے کر کھولا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری ایران سے براستہ دبئی وطن پہنچنے جبکہ کوئٹہ کا رہائشی بچہ اپنے والدین کیساتھ ایران سے آیا تھا۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔