انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری ہے، 6 ماہ بعد ڈالر 158 روپے سے بھی تجاوزکرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ واضح رہے ڈالر3 دن میں 4 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا۔
خیال رہے کہ دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہے ، تمام بڑی اسٹاک مارکیٹس میں کاروبار متاثرہوا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں اتار چڑھائواورتیل کی پیداوارکے حوالے سے سعودی عرب اور روس میں تنازع بھی عالمی معیشت کو ہونے والے نقصان کی اہم وجہ قرار دی جارہی ہے۔