بلوچستان میں تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند رکھنے کا اعلان

پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

               
March 12, 2020 · اہم خبریں, قومی
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں کیا جائے گا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں کیا جائے گا

بلوچستان حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بلوچستان بھر کے تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند ہیں تاہم اب اس میں مزید 16 دن کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔پابندی کا اطلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔

دوسری جانب بلوچستان سے افغانستان اورایران کی سرحدیں بھی بند ہیں۔ ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفتان سرحد پرقرنطینہ میں رکھے گئے پاکستانی زائرین کی تعداد 4 ہزارکے لگھ بھگ ہوگئی ہے۔