نیب نے جیو اور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54پلاٹوں میں رعایت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میر شکیل الرحمن کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں یہ پلاٹس دیے گئے۔
میر شکیل الرحمن آج دوسری بار نیب کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے پیش ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پلاٹوں پر میر شکیل نیب کے سوالوں کے جواب نہیں دے پائے جس کے بعد نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میر شکیل نے زمین سے ملحقہ گلیوں کو بھی پلاٹس میں شامل کرایا،نواز شریف کے دور میں میر شکیل کو 54 پلاٹس پر رعایت ملی، نیب میں دوبارہ پیشی پر میر شکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے میر شکیل الرحمن سے نیب نے 5 مارچ کو 2 گھنٹے تفتیش کی تھی۔