حکومت سندھ نے کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تعلیمی ادارے 31 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کروناوائرس کی صورتحال پر سندھ کابینہ کا غیر معمولی اجلاس ہوا،اجلاس میں تعلیمی ادارے 31 مئی 2020 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تعلیمیادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔ https://t.co/38zkQzWsou
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) March 12, 2020
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں طویل چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا اوراعلان کیا گیا کہ تعلیمی ادارے اب یکم جون سے کھلیں گے جبکہ یہ تعطیلات گرمیوں کی چھٹیاں تصور ہوں گی، فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرکیا گیا۔