فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا کے خلاف 2 کروڑ فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کے الزام میں انکوائری شروع کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا پر20 ملین فیس ماسک بیرون ملک اسمگل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرظفرمرزانے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ڈپٹی ڈائریکٹرغضنفرعلی کی ملی بھگت سے فیس ماسک اسمگل کرائے۔
ایف آئی اے نے ینگ فارمسٹ ایسوسی ایشن کی شکایت پر کارروائی شروع کرتے ہوئے ڈائریکٹرنارتھ اسلام آباد سے 15 دن کے اندررپورٹ طلب کرلی۔