سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے اسلام آباد سمیت ملک بھرکے ایئر پورٹس پر وزیٹرزاورڈرائیورزکے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
کرونا وائرس سے بچاوَ کےلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک بھر میں ائیرپورٹس پرکرونا وائر س سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں اسلام آباد سمیت ملک بھرکے ایئر پورٹس پر وزیٹرزاور ڈرائیورزکے داخلے پرپابندی لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ مسافروں کو چھوڑنے والے ڈرائیورزایئر پورٹ عمارت میں داخل نہیں ہوں گے،مسافروں کوچھوڑنے کیلیے آنے والے ڈرائیورزپارکنگ میں موجودرہیں گے۔
فیصلہ میں کہاگیاہے کہ ایئر پورٹ کے انٹری پوائنٹس پرمسافروں کے ٹکٹس چیک کیے جائیں گے،مسافرکےساتھ ڈرائیورپارکنگ ایریازمیں رہے گا۔