ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔فائل فوٹو
ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔فائل فوٹو

نیب نے آغا سراج درانی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

قومی احتساب بیورو(نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں اورعبوری حکم میں آئین و قانون کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے سامان کا بھی جائزہ نہیں لیا گیا اور شک کا فائدہ ملزم کو نہیں دیا جاسکتا۔

نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے طلعت اسحاق کیس میں طے کیےگئے اصول کا بھی جائزہ نہیں لیا۔

قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سراج درانی کو 13دسمبر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم کالعدم قراردیا جائے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکرسندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما آغا سراج درانی سمیت نو ملزمان کی درخواست ضمانت دسمبر2019 میں منظور کی تھی۔