فائل فوٹو
فائل فوٹو

مظاہرعلی اکبر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس مظاہرعلی اکبر سے حلف لیا۔

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم افراد نے شرکت کی۔

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی2025 تک سپریم کورٹ میں جج کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ میں ایک جج کی سیٹ خالی تھی۔

جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی حتمی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں جسٹس مشیرعالم، جسٹس عمرعطاء بندیال سمیت جوڈیشل کمیشن میں شامل سیگر ممبران نے شرکت کی۔جوڈیشل کمیشن کی سفارشات ججزپارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی گئی تھیں۔