بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کردیں

کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کردیں۔قونصلر خدمات کل سے 3 اپریل تک معطل رہیں گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دفتر خارجہ نے قونصلر سروسز معطل کردیں،قونصلر خدمات کل سے 3 اپریل تک معطل رہیں گی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہے کہ مختار نامہ یا وکالت ناموں کی تصدیق جاری رہے گی ،اسناد کا تصدیقی عمل بھی بذریعہ نجی کوریئرکمپنیزجاری رہے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر خصوصی سیل تشکیل دیاہے،خصوصی سیل پاکستانی سفارتی مشنز سے رابطے میں رہے گا۔