عدالتیں 3 ہفتوں کیلیے سول نوعیت کے مقدمات نہ سنیں۔وفاقی حکومت

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں سے آگاہ کرنے کیلیے وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط

               
March 17, 2020 · اہم خبریں, قومی
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو درخواست کی ہے کہ تمام عدالتیں تین ہفتوں کیلیے سول نوعیت کے مقدمات نہ سنیں۔

چیف جسٹس کو درخواست کی گئی ہے کہ تمام عدالتوں کو تین ہفتوں تک سول نوعیت کے مقدمات نہ سننے کی ہدایت کی جائے، ضمانت اور ریمانڈ کے کیسز میں جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن عدالتوں کے ججز جیلوں کے دورے کریں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تین ہفتوں بعد حکومت اس درخواست کا دوبارہ جائزہ لے گی۔