کروناوائرس۔ شادی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ۔3افراد گرفتار

ڈیفنس سے جعلی ڈاکٹرکو گرفتار ۔کرونا وائرس سے بچاﺅ کا کہہ کر ویکسین فروخت کررہا تھا۔

               
March 17, 2020 · قومی
کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد گرفتار کر لیے گئے۔فائل فوٹو

کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد گرفتار کر لیے گئے۔فائل فوٹو

کراچی میں شاہراہ فیصل پرعوامی مرکزکے قریب ریسٹورنٹ میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے پر پولیس نے چھاپہ مارکر منیجر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب پولیس نے سپر ہائی وے پر بھی تمام بڑے ہوٹل بند کرادیے۔ادھر کھارادر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 6 افراد کو گرفتارکرکے ماسک اور سینی ٹائزرکے کئی کارٹن برآمد کرلیے۔

گرفتارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔علاوہ ازیں پولیس نے ڈیفنس سے جعلی ڈاکٹرکو گرفتار کرلیا۔ ملزم کرونا وائرس سے بچاﺅ کا کہہ کر ویکسین فروخت کررہا تھا۔