ملزم کی شناخت ایوب قنطارکے نام سے کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ملزم کی شناخت ایوب قنطارکے نام سے کی گئی ہے۔فائل فوٹو

بغیراسکریننگ ملزمان کو جیل بھیجنے پر پابندی عائد

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے بغیر اسکریننگ کے ملزمان کو جیل بھیجنے پر پابندی عائد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے عدالت سے جیل نہ بھیجا جائے۔ جوڈیشل ریکارڈ پر ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے جیل میں نہ رکھا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سختی سے عمل کیا جائے اورعملدرآمد کی رپورٹ ایم آئی ٹی کے پاس جمع کرائی جائے۔

اعلامیہ میں عدالتی عملے کو بھی احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ملازم کے اہلخانہ کے افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوں تو وہ عدالت نہ آئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام عملہ سینیٹائز، فیس ماسک اور ہینڈ گلوؤز باقائدہ سے استعمال کرے۔ اس حوالے سے بجیٹ برانچ ملازمین کیلئے سینیٹائزز، فیس ماسک، ہینڈ گلوؤز کا انتظامات کرے۔

جوڈیشل ریکارڈ پر ملزمان کو بغیر اسکریننگ کے جیل میں نہ رکھا جائے۔فائل فوٹو