آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو
آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو

حکومت کا جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت نے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

حکومت نے جمعہ کے اجتماعات پرپابندی نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئمہ حضرات کو نماز جمعہ دو فرض تک محدود اور خطبہ مختصرکرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے متعلق بھرپورآگاہی مہم چلائی جائے گی جبکہ علمااورخطیب مساجد سے احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی تلقین کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی کی منظوری دیتے ہوئے بجٹ اخراجات، آمدن اور اہداف کے لیے تجاویز پیش کردیں۔ آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا اورایف بی آرمحصولات کی وصولی کا ہدف 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا۔