پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کرونا وائرس کے پھیلائو کا خدشے کے پیش نظر چار اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کا جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے برسی کا اجتماع نہیں ہوگا۔
انہوں نے کارکنان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں برسی کی تیاری کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں روک دی جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی صورت حال پرآگاہی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی، سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے اہم اعلان کرنا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و مؤخر کررہی ہے۔
PPPs workers & officiers bearers are instead requested to do what they can to help with #Corona outbreak. Spread awareness, care for the vulnerable & most importantly practice social distancing, regular hygiene & support your government in their efforts. 2/4
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 17, 2020
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا پارٹی کا سالانہ اجتماع بھی مؤخرکردیا گیا ہے، کارکنان کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی مدد کریں، صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور سماجی دوری کی مشق کرنے کے ساتھ خود بھی حفظان صحت کے اصولوں پرعمل کریں۔