دونوں ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائل فوٹو
دونوں ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کے مریض 272 ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آگئے اور مریضوں کی تعداد 272 ہوگئی۔

پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 35 افراد کے ٹیسٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 272 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور268 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 183، پنجاب میں 33، خیبر پختونخوا میں 19، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں7 اور گلگت بلتستان میں 13 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کرونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مفت راشن تقسیم کا فیصلہ

کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے خشک راشن خریدنے اورتقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 60 ہزارراشن بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔

پاکستان میں تشخیصی کٹ کی تیاری

جامعہ کراچی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کو تشخیص کرنے والی کٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرلوجی کرونا وائرس کی ڈائگنوسٹک کٹ تیارکررہاہے۔ یہ کٹ چینی سائنسدانوں کے تعاون سے تیارکی جارہی ہے۔

یہ کٹ چینی سائنسدانوں کے تعاون سے تیارکی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

ڈائگنوسٹک کٹ کی تیاری میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے متعلقہ سائنسدانوں نے پہلے مرحلے میں کرونا وائرس کا ’’پوزیٹیووکنٹرول‘‘ حاصل کرلیاہے۔