تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

نندی پور ریفرنس۔ راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نندی پورریفرنس کے ملزمان راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلے میں قراردیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں۔

واضح رہے کہ نندی پور پاورپراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نندی پورریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔

نیب نے ملزمان کو نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بری کرنے کی مخالفت کی تھی، سابق وفاقی وزیر بابراعوان کی درخواست بریت ترمیمی آرڈی نینس سے قبل منظورکی جا چکی ہے۔