ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان کو فوری طور پر5 کروڑ ڈالر امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اب ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 5کروڑ ڈالر دے گا، ایشائی ترقیاتی بینک پاکستان کو یہ رقم فوری طورپرادا کرے گا۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کرونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ عالمی بینک بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔دونوں مالیاتی ادارے یہ رقم پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ادارے کو دیں گے۔
واضع رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے امیر ممالک اورعالمی اداروں کو غریب ممالک کا قرض معاف کر دینا چاہیے کیونکہ غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ کورونا کی روک تھام کر سکیں۔