پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔فائل فوٹو
پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔فائل فوٹو

کرونا کے مسلسل وار۔عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہو گیا

کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں ، لاک ڈاﺅنز اور پروازوں کے التواکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مسلسل گرتی دکھائی دے رہی ہیں اور آج 2002 کے بعد کم ترین سطح پرآ گئی ۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت مزید 24 فیصد کم ہو کر20.37 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآ گئی ہے،خام تیل کی عالمی قیمت 2002 کے بعد کم ترین سطح پرآن پہنچی ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد کمی ہوئی تھی جس کے بعد خام تیل 25 ڈالر 41 سینٹ فی بیرل پر آ گیا تھا تاہم آج اس میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز برطانوی خام تیل تین فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر85 سینٹ پرآ گیا تھا ۔

بین الاقوامی بینک’ گولڈ مین ساکس ‘نے پیشگوئی کی تھی کہ برطانوی خام تیل میں بیس ڈالر تک مزید کمی متوقع ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو برطانوی کروڈ آئل 2002کے بعد اٹھارہ سال کی کم ترین سطح پر ہوگا۔

گزشتہ روزعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تھی جو مزید کم ہوکراب 17 سال کی کم ترین سطع پرآگئی ہے، اس طرح ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔

دوسری جانب صرف ایک روز میں میں  امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد کمی کے بعد 25 ڈالر41 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4.52 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر85 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے اورلاک ڈاؤن ہونے پرتیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمت ميں مزید کمی ہوسکتی ہے۔