تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے چیئرمین محمد اشرف جلالی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت کی جانب سے اجتماعات پر پابندی کے باوجود21مارچ کوآل پاکستان سنی کانفرنس کا انعقاد یقینی بنائے گی۔
انہوں نے کہا کرونا کا رویا رونا ہے جس سے لوگوں کو شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں اورانہیں ٹیلی فون بھی آرہے ہیں، اس لئے میں لائیو یہ اعلان کررہا ہوں کہ انشااللہ اکیس مارچ کو لاہورداتا کے دیس میں صراط مستقیم یونیورسٹی گرائونڈ میں نماز مغرب کے بعد آل پاکستان سنی کانفرنس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اگر حکومت کا معاملہ گارنٹی کا ہے تو میں سب کی گارنٹی دوں گا، میں توحید پرست ہوں ، مجھے پتہ ہے کہ اللہ کے ازن کے بغیرکوئی پر نہیں مار سکتا بندہ کوئی کیسے مار سکتا ہے؟ میں گارنٹی لکھ کردوں گا کہ اگراس اجتماع کی وجہ سے ایک شخص کو بھی کورونا لگ جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے۔
#Barelvi cleric Asif Ashraf Jalali @TheDrJalali: We shall hold All Pakistan Sunni conference in Lahore on March 21. No one can get sick except as per the will of God. If anyone gets infected with #coronavirus due to our conference, Pakistan govt should hang me. pic.twitter.com/lu4WKjj0ES
— SAMRI (@SAMRIReports) March 15, 2020
مولانا اشرف جلالی کا جلال سے بھرپور یہ خطاب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے، جس کے تحت سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، مدارس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد ہے۔