پاکستان پوسٹ کا پنشنرز کے واجبات گھروں پر پہنچانے کااعلان

13 لاکھ پنشنرزکو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے۔ مراد سعید

               
March 20, 2020 · اہم خبریں, قومی
پنشن کی تقسیم کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔فائل فوٹو

پنشن کی تقسیم کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ 13 لاکھ پنشنرزکوان کے واجبات گھروں کی دہلیز تک پہنچائے گا۔

یہ فیصلہ لاکھوں ضعیف شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر13 لاکھ پنشنرزکو ان کی پنشن گھر کی دہلیز تک پنچائیں گے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپنے بزرگ پنشنرز کی سلامتی کا پورا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی عمرکے لوگوں کے لیے کورونا نہایت مہلک ہے، اپنے بزرگوں کو پنشن کی وصولی کیلیے کسی خطرے میں نہیں ڈالیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پنشن کی تقسیم کیلیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں یہ کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔