سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان اوربینکوں نے لائحہ عمل تشکیل دے دیا۔
اسٹیٹ بینک کے گورنر، ڈپٹی گورنر متعلقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز اور کمرشل بینکوں کے سی ای اوزنے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاؤن کے دوران بینکاری خدمات کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل بینک مکمل اوقات کارہرعمل کریں گے، حاضری متاثر ہونے کی وجہ سے 10 بجے سے خدمات کا آغازکیا جائے گا۔
اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کی تمام شاخیں خدمات کی فراہمی جاری رکھیں گی ، مخصوص شاخوں کو کھولنے اورعملہ کم رکھنے کی تجویز پر چند روزبعد غورکیا جائے گا،بینک کے کسی عملے میں کرونا کی تصدیق کی صورت میں متعلقہ برانچ بند کردی جائے گی۔