اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کو لیگل نوٹس بھیجے مگر مجھے جواب نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کرونا وائرس کی تصدیق

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اس بات کی تصدیق انہوں نے خود اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کی۔

ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد جو نشانیاں بتائی جاتی ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہو رہا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کر رہا ہوں اوراپنی ذمے داریاں گھر پر ہی رکھ کر ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے گھروں میں رہیں۔