پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں
پنجاب حکومت نے پاک فوج کی 5 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں

کرونا وائرس سے جنگ ۔ملک بھر میں فوج تعینات

وزارت داخلہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلیے ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلیے فوج کوتعینات کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کیلیے پاک فوج کو چاروں صوبوں، گلگت بلتستان ، آزاد جموں و کشمیراوراسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلیے  تعینات کیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی تھی جس کے شرکا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس میں شرکت کی تھی، کانفرنس میں فیصلہ ہوا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے پاک فوج ہر ممکن تعاون کرے گی۔