بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں۔فائل فوٹو
بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں۔فائل فوٹو

اصل بارڈرانسان اور کرونا وائرس کے درمیان ہے۔ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 میں قیام پاکستان اس قوم کا مقصد اور منزل تھی، اس کے بعد جب بھی اس قوم پر کوئی برا وقت آیا تو مل کراس کا مقابلہ کیا، قدرتی آفت نےدنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اورآج ایک بار پھریکجاہو کر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے، چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام اسکول، شادی ہالز، سینیما گھر، پلازے  بند کردیے گئے ہیں اور تمام مذہبی، سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی رہے گی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس بھی انٹرنیشنل فلائٹس کے لیے 4 اپریل تک بند رہیں گے، حفاظتی اقدامات کے تحت بارڈرز بند کیے گئے ہیں لیکن اصل بارڈرانسان اورکرونا وائرس کے درمیان ہے جو ہم نے خود بند کرنا ہے، خود کو گھروں تک محدودرکھیں کیوں کہ ہدایات پرعمل کرکےکرونا سے بچاجاسکتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج کو طلب کیا ہے، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام دستیاب ٹروپس کو سول انتظامیہ کی مدد کیلیے بھجوا دیا ہے، خطرے پر قابو پانے کیلیے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے، عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے مکمل تعاون کریں اوراپنے گھروں میں محدود رہیں۔