پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے۔فائل فوٹو
پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے۔فائل فوٹو

لاہور میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا مریض دم توڑ گیا،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے تصدیق کردی۔پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلاہور میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ افراسیاب نامی شخص میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی ،افراسیاب میوہسپتال لاہورمیں زیرعلاج تھا،مریض کی عمر57 سال تھی ۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب حکومت انتہائی حفاظت کے تحت افراسیاب کی تدفین کے اقدامات کرے گی۔

صوبائی وزیرصحت نے کہاہے کہ کرونا سے بچاﺅ کا واحد علاج الگ تھلگ رہنا اور احتیاط ہے ۔

واضح رہے کہ مذکورہ 57 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکت ہے جبکہ اس وائرس کے باعث ملک بھر میں 7 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔