کے ایس ای 100 انڈیکس 2071 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار596 پوائنٹس تک گرگیا۔فائل فوٹو
کے ایس ای 100 انڈیکس 2071 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار596 پوائنٹس تک گرگیا۔فائل فوٹو

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھرکریش کرگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج پھرکریش کرگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 2102 پوائنٹس گرگئی.

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغازانتہائی خراب ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبارکا آغاز30 ہزار667 پوائنٹس پرہوا تاہم ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گرگئی جس کی وجہ سے کاروبار کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 2102 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 28 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حصص کی مالیت گھٹ جانے کے سبب سرمایہ کاروں کے 300 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبارکے ابتدائی ایک گھنٹے میں 16,821,360 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 737,089,082 بنتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کرونا وائرس پھیلا ہوا ہے اور پاکستان میں بھی اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جیسے ہی حالات میں بہتری آئے گی، مارکیٹ میں ایک بار بھی سرمایہ کار حصص کی خریداری شروع کر دیں گے۔