سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو
سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں بلدیاتی الیکشن 9 ماہ کیلیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں  10ہزارڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدارکا کہناتھا کہ 11 ارب کے فنڈزہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوفراہم کردیئے ہیں،وفاق کو زکوٰة کی کٹوتی ایک ماہ قبل کرنے کی تجویزدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجدکے لیے ایس اوپی جاری کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کامقابلہ کرنے کے لیے تیارہیں، پنجاب میں کرفیویالاک ڈاون نہیں،نجی اسکولوں میں فیسیں آدھی کردی ہیں۔انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اورکابینہ اراکین کرونا فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دے رہے ہیں۔