اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)
اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6روپے 26 پیسے فی لیٹرتک اضافہ

وفاقی حکومت  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کرتے ہوئے 15 روپے فی لیٹرتک کمی کردی تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ عالمی منڈی کی مناسبت سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی کرنی چاہیے تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل آئل پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لیٹرتک اضافہ کردیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پرعائد پیٹرولم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر18روپے 59 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹراضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر8 روپے 44 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے ۔

علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پرعائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیست فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔