16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

آج سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا

وزیرِ اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد آج سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا۔

وزارت ِخزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہو گیاہے اورآج سے پاکستان کے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا مل رہا ہے۔

15روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت96 روپے 58 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 107 روپے 25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 77 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عوام کے لیے کرونا ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔