ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

کرونا کے شبہ والے افراد مساجد میں نہ آئیں۔ منیب الرحمن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور کرونا کے شبہ والے افراد مساجد میں نہ آئیں۔

گورنر ہائوس سندھ میں علماکرام نے کرونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے خطبے کو مختصر رکھا جائے اور نمازی نماز کی ادائیگی کے ساتھ ہی فوری گھر جائیں، کرونا وائرس کے باعث نماز گھرپرادا کی جاسکتی ہے، نابالغ بچے مسجد میں نہ آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مساجد سے قالین ہٹا کر فرش کو اچھے طریقے سے صاف کیا جائے، جن لوگوں کو کورونا وائرس کا شبہ ہو وہ مسجد میں نہ آئیں ، ایسے افراد کو جماعت ترک کرنے کا گناہ نہیں ہوگا، ائمہ کرام جمعہ کے خطبات میں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے بتایا کہ علماکرام کی جانب سے نماز کے حوالے سے جو اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اس پر تمام علمامتفق ہیں۔ بہت سے علماکرام اس پریس کانفرنس میں موجود ہیں جبکہ بعض نے اعلامیے کی تائید کی ہے، بہت سے علماءکرام نے ٹیلی فون پر بھی اعلامیے کی تائید کی ہے۔