انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 158روپے 16پیسے کی سطح پر بند

امریکی ڈالرکو پرلگ گئے۔167.45 روپے کا ہوگیا

امریکی ڈالر کو پر لگ گئے اور پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں 167.45 روپے کا ہوگیا جس کے نتیجے میں بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی اڑان جاری ہے۔ آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ساڑھے 5.85 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 167.45 روپے پر پہنچ گیا۔ ڈالرآج 9 ماہ بعد اتنی مہنگی سطح پر ٹریڈ ہوا جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 3 روز کے دوران 8 روپے 45 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ڈالرکی قدر میں ہوشربا اضافے کے باعث ملک پرقرضوں کے بوجھ میں 600 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے گھریلو قرضوں اور اسٹاک مارکیٹوں سے قلیل مدتی سرمایہ کاری نکالنے سے روپے کی قدر میں گراوٹ آئی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی کے باعث سرمایہ کار پاکستان سے اپنا پیسہ نکال رہے ہیں جو ڈالر مہنگا ہونے کا سبب بن رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث غیرملکی سرمایہ کار نقد رقم کو ہاتھ میں رکھنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اپنی سرمایہ کاری واپس نکال رہے ہیں۔