بہتررویے والی خواتین قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بہتررویے والی خواتین قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔سندھ کی جیلوں سے829 قیدی رہا

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر صوبے کی جیلوں سے 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیشن کورٹ سمیت دیگرعدالتوں میں معمولی جرائم کے قیدیوں کورہا کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سندھ حکومت نے معمولی کیس میں ضامن نہ ہونے کی وجہ سے بند قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا تھا اورآئی جی جیل کو ہدایت کی تھی کہ ہرقیدی کی صحت کے حوالے سے فہرست بنا کر بھیجیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو قیدی سزا پوری کرچکے ہیں اورجرمانہ دینے کے قابل نہیں ان کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی تھی کہ قیدی کی عمر، جرم اورجیل میں آنےکی تاریخ بھی بتائی جائے۔قانون کے حساب سے دیکھا جائے گا کہ کتنے قیدیوں کو چھوڑا جاسکتا ہے۔