سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں، عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
پنجاب میں مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ صرف تین سے پانچ لوگ نماز جمعہ اور نماز پنجگانہ ادا کریں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خطیب، امام مسجد، موذن اورکیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے، باقی افراد گھروں میں نماز ادا کریں، لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں، حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا۔
واضح رہے سندھ حکومت کے مطابق سندھ میں مساجد میں صرف3 سے 5 افراد نماز ادا کرسکیں گے، مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہونگے۔ بلاول بھٹو نے بھی عوام سے نماز گھروں میں ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔