پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2 ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کے مطابق 2 ڈاکٹروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے، دونوں ڈاکٹر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کر رہے تھے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنیوالے ایک ڈاکٹر اور ڈی جی خان آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے، طبیعت زیادہ خراب نہیں۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔