جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا۔فائل فوٹو
جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کو کرونا نے پکڑلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اورکہاہے کہ جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا ۔

یادرہے کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ٹویٹرپرویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں، مجھے حقلے کی عوام جنہوں نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیارکرلوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاﺅں ۔

ان کا کہناتھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو، میں عمران خان کا سپاہی ہوں، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کراپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا۔