حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرتے ہوئے کل سے دکانیں 8 بجے رات کے بجائے 5 بجے بند کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کل سے شام 5 بجے سے صوبے بھر میں دکانیں بند کرانے کی ہدایت کردی ہے اب دکانیں صبح8بجے سے شام5بجے تک کھلیں رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔
آئی جی سندھ مشتاق مہر نے بتایا کہ 12 گھنٹے کھلنے والی دکانیں اب صرف 9 گھنٹے کھلیں گی، اورکل سے دکانیں رات 8 بجے کے بجائے شام 5 بجے بند کرائی جائیں گی، پالتو جانوروں اور پرندوں کو خوراک دینے کے لیے دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک کا وقت مختص کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا،اور پولیس حکومتی فیصلے پر کل سے عملدرآمد کرائے گی اور فیصلے کا اطلاق پورے صوبے پر ہوگا۔