سندھ حکومت نے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی ،سنگین مقدمات کے قیدیوں پراس رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلیے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے ،سندھ حکومت نے صوبے کی تمام جیلوں سے سزایافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظورکرلی ۔صوبے کی تمام جیلوں میں سزایافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کیلیے رہا کیا جائے گا،عارضی رہاہونے والے قیدیوں کو ضمانتی بانڈ جمع کرانا ہوں گے۔
فیصلے کا اطلاق منشیات، نیب اوردیگر معمولی جرائم میں ملوث سزایافتہ قیدیوں پر بھی ہوگاتاہم اس فیصلے کا سنگین مقدمات کے قیدیوں پراطلاق نہیں ہوگا۔