امریکا نے صرف 5 منٹ میں کرونا ٹیسٹ ڈیوائس تیارکرلی۔
ایبٹ لیبارٹریز کا کہنا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے اسے ہنگامی طور پر ڈیوائس تیار کرنے کی اجازت دیدی ہے اور آئندہ ہفتے سے یہ ڈیوائس امریکا میں ٹیسٹ کے لیے اسپتالوں کو ملنا شروع ہو جائے گی۔
اس چھوٹے ٹوئسٹرسائزکی ڈیوائس میں molecular technology استعمال کی گئی ہے،ڈیوائس منفی نتائج صرف 13 منٹ میں بتا سکتی ہے اور اسے با آسانی کہیں بھی لے جا یا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے ڈیوائس کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا اس لیے اسے صرف منظور شدہ لیب اور اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال میں استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔