کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز سرحد پرکھڑے ہیں اور شہریوں کی جان بچانے کیلیے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر مصروف عمل ہیں ، ڈاکٹرزکی جانبازی اورخدمات پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف بھی میدان میں آ گئیں اور خصوصی پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے انسانیت کی جان بچانے والے ڈاکٹرزاوردیگر اسٹاف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام جاری کیاہے ۔
مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے سے بڑی قربانی آج تک انسانیت نے نہیں دیکھی،آپ ہم سب میں سے بہتر ہیں ، خود پر فخر کیجیے ،سفید رنگ کی زرہ میں ملبوس ہمارے ہیروز کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور شکریہ اد ا کرتے ہیں،ہمارے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں ۔