ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی خصوصی تربیت دے دی گئی ہے کہ رضاکاروں نے کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو غسل کیسے دینا اور کفن کیسے پہنانا ہے۔
کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر تین دن قبل ایدھی فاؤنڈیشن نے سرد خانے بند کرکے میتوں کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔
ترجمان کے مطابق اب ایدھی سردخانے لائی جانے والی تمام میتوں کو کرونا وائرس ایس او پیزکے تحت غسل دیا اور کفن پہنایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ایدھی رضا کاروں کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کل (منگل) صبح سے سروسز کا آغاز کر دے گی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کو غسل دینا اور عام طریقے سے دفنانا منع ہے۔