وزیراعلیٰ سندھ نے جمعہ کے بڑے اجتماعات کرنے والے علمائے کرام کے خلاف ایف آئی آرز واپس لینے کا اعلان کردیا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جنہوں نےضمانتیں کروائی انہیں سکیورٹیزواپس کی جائیں گی، آئندہ جمعہ کوعلمانےحکومت سےتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے علماءکرام سےملاقات کی اورانہیں اپنےفیصلوں سےمتعلق ایک بارپھراعتمادمیں لیا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سےمتاثرہ لوگوں کی تعداد 508 ہوگئی ہے، لوکل ٹرانسمیشن سے171 افراد متاثرہوئےہیں، ستائیس فروری کو جب پہلا کیس آیا تھا تو ہم نے اقدامات شروع کردیے تھے۔
مراد علی شاہ نے علمائے کرام کو بتایا کہ ڈاکٹرزنےکہاہےکوروناکاپھیلاؤخطرناک ہےاس کوروکاجائے، سب نےلاک ڈاؤن کیااورلوگوں کےمیل جول کوروکا، سب سے مشکل بات مساجد میں اجتماعات کوروکناتھا، حکومت نےطبی ماہرین کی مددسےفیصلےکیے، علماء کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے ہماری رہنمائی کی۔