روز نامہ جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن کے بھائی ، چیئرمین اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن انتقال کرگئے، وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
میر جاوید کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اورانہیں پھیپڑوں کا کینسر تھا۔وہ کئی روز تک اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج رہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق میر جاویدالرحمن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ جنگ میڈیا گروپ کے بانی میر خلیل الرحمن کے بڑے بیٹے کی حیثیت سے میر جاوید رحمن کو اپنے والدکی طرف سے صحافت اورسچ اورآزادی اظہار رائے جیسا جوش و جذبہ وراثت میں ملا۔